مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکومیں امریکہ کی سفیر رابرٹاجیکب سن نےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی نمائندہ برائے شمالی کوریاجوزف ین رواں ہفتے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوچکےہیں جبکہ پانامہ میں امریکی سفیر بھی مستعفی ہو گئے ہیں ۔امریکی ذرائع کے مطابق رابرٹا کوشکایت تھی کہ صدر کا داماد بیک چینل سے میکسیکو سے معاملات کررہا ہے۔اطلاعات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ اےٹی اینڈ ٹی کےسابق چیف ایگزیکٹو ایڈوٹیکر کو رابرٹاجیکب سن کی جگہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں رابطہ عامہ کی ڈائریکٹرنے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
میکسیکومیں امریکہ کی سفیر رابرٹاجیکب سن نےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا ہے۔
News ID 1879095
آپ کا تبصرہ